1 ستمبر، 2026، 2:42 PM

ایران کی حاکمیت اور سرحدی حدود کا احترام کیا جائے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کا بیان جاری

ایران کی حاکمیت اور سرحدی حدود کا احترام کیا جائے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کا بیان جاری

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے ایران کے خلاف جنگی اقدامات کے خاتمے اور تنازعات کے حل کے لیے سفارتی ذرائع اختیار کرنے پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ایران کی علاقائی سالمیت اور قومی وحدت کی حمایت کا اعلان کیا اور خطے میں جنگی کشیدگی ختم کرنے کے لیے سفارتی راستے اختیار کرنے پر زور دیا۔

بیان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے خطے کی صورتحال اور ایران کے خلاف جنگی اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک دوسرے ممالک کو غیر محفوظ بنا کر اپنی سلامتی یقینی نہیں بناسکتا۔

بشکک اعلامیے میں تاکید کی گئی کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک ایران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور وحدت اراضی کی حمایت کرتے ہیں اور تمام فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی ذرائع اختیار کیے جائیں۔

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے بھی کرغزستان کے دارالحکومت بشکک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم 25 برس کے دوران ایک طویل سفر طے کر چکی ہے اور ایک کثیر قطبی دنیا میں ایک بااثر مرکز بن چکی ہے۔

پوٹن نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو چاہیے کہ وہ مسلح تنازعات کو جنم دینے والے اشتعال انگیز اقدامات کو عالمی طرز عمل سے ختم کرنے کے لیے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لائیں۔

انہوں نے عالمی امن و استحکام کے لیے تعاون بڑھانے اور تنازعات کے حل کے لیے سیاسی و سفارتی ذرائع کو ترجیح دینے پر زور دیا۔

News ID 1941050

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha